فوائدو خواص اسمائے حسنی باری تعالیٰ
قال اللہ تعالیٰ اعوذ با للہ من الشیطن الرجیم وللہ الاسماء الحسنی فادعوہ بھا اور اللہ ہی کے بہترین نام ہیں تم ان ناموں کے ذریعہ اسے پکارواور حدیث شریف میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی کریم علیہ الصلوٰۃ والتسلیم نے فرمایا ان اللہ تعالیٰ تسعۃ و تسعین اسماء من احصاھا و قرأھا وعمل بھا دخل الجنۃ (ترمذی ومشکوٰۃ شریف)
یعنی بیشک اللہ تعالیٰ کے ننانوے نام ہیں جو شخص انہیں یا د کرے گا اور پڑھے اور عمل کرے جنت میں داخل ہوگا۔ حضرات مشائخ کرام نے ہر ایک نام مبارک کی خاصیت اور پڑھنے کی ترکیب بیان فرمائی ہے اگر چہ وہ خواص اور ترکیب کتب حدیث میں وارد نہیں ہیں مگر مجتہدین طریقت کو یہ خاصیتیں مکشوف ہوئی ہیں اور ان حضرات نے انہیں اپنی کتابوں میں تحریر فرمایا ہے تاکہ طالب صادق ان فیوض و برکات سے محروم نہ رہے حضرت شیخ محقق عبد الحق دہلوی قدس سرہٗ کا رسا لہ :’’مبارکۃ المطلب الاعلیٰ فی شرح اسماء الحسنی‘‘ مشہور ہے یہ خواص حضرت شیخ کے اس رسالہ اور مخزن الدعوات و جواہر خمسہ و کاشف الاستار وغیرہ اسے منقول ہے۔
0 تبصرے