پہلے اسے بغور پڑھیئے اس کے بعد وظائف شروع کریں

https://iqbalbawa.blogspot.com/2022/11/blog-post.html

پہلے اسے بغور پڑھیئے


خواتین و حضرات روحانی وظائف تب فائدہ دیتے ہیں جب انھیں ان کی شرطوں کےمطابق پڑھا جائے اگر شرطیں پوری نہ ہوں تو پھر محض ٹکریں مارنے سے کچھ نہیں ہوتا اکثر لوگ وظائف اور دعائیں پڑھت وقت ان کی شرطوں کا لحاظ نہیں رکھتے اور پھر بد عقیدہ اور بدگمان بن بیٹھتے ہیں کہ ہماری دعا تو قبول ہی نہیں ہوتی ۔ جب شیطان انھیں برائیوں اور غلط کاموں میں مبتلا کر دیتا ہے
  بھر پور فائدہ اُٹھانے کے لئے خواتین و حضرات ان شرائط پر ضرور عمل کریں.
یقین کے ساتھ عمل کریں شک عمل کو ضائع کر دیتا ہے۔ 
توجہ کے ساتھ عمل کریں بے تو جہی سے پڑھی جانے والی دعائیں ہوا میں گم ہو جاتی ہیں.
 رزق حلال کا اہتمام کریں حرام غذا عمل کے اثر کو ختم کردیتی ہے۔
 ہر عمل اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے کریں مالک راضی ہو گا تو کام بنے گا۔
 فرائض کا اہتمام کریں جو لوگ نماز اور دیگر فرائض ادا نہیں کرتے ان کے اعمال بے اثر رہتے ہیں۔
وہ کام جنہیں شریعت نے حرام قرار دے دیا ہے ان سے بچیں ۔ ان کا ارتکاب روحانیت کو نقصان پہنچاتا ہے تب عمل کارگر نہیں ہوتا۔
الفاظ کی تصحیح کا اہتمام کریں الفاظ غلط پڑھنے سے معنی بدل جاتے ہیں۔ - طہارت کا اہتمام کریں خود بھی پاک صاف ہوں لباس اور جگہ بھی پاک صاف رکھیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے